میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران بین اسٹوکس نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت ان کی سب سے بڑی ترجیح ہے اور بطور کپتان وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ٹیم کے کھلاڑی محفوظ اور حوصلہ مند رہیں۔
اسٹوکس نے اعتراف کیا کہ 0-3 سے سیریز ہارنے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا تنقید کا سامنا فطری ہے، اور ایسے وقت میں کھلاڑیوں کو رہنمائی اور حمایت کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔کپتان نے خاص طور پر بین ڈکٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ وہ ڈکٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ٹیم کے لیے تعاون فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں لیڈر کی موجودگی کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتی ہے۔یاد رہے کہ ایشیز کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو چھٹیوں اور زیادہ شراب نوشی کے الزامات کا سامنا ہے، جس پر انگلش کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔