علیمہ خان کی شکایت کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے رویے پر پیدا ہونے والا تنازع انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے اندرونی اختلافات میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں آئی ایل ایف پشاور کے صدر مبشر منظور نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب علیمہ خان نے اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر ایڈووکیٹ جنرل کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں یہ اختلافات انصاف لائرز فورم کے اندرونی معاملات تک جا پہنچے، اور پشاور میں آئی ایل ایف کے آفیشل گروپ میں اس معاملے پر بحث کے دوران صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور آئی ایل ایف کے ضلعی صدر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس دوران ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی بات بھی سامنے آئی۔تنازع کی شدت اختیار کرنے کے بعد مبشر منظور نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا رویہ ناقابل برداشت تھا اور ایسے ماحول میں ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں رہا۔