پولیس میں اہلکاروں کا اہم کردار ، ان کے بغیر محکمہ نامکمل

عوام کی خدمت کریں بہادر اور محنتی اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں:ایس پی بلال احمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں افسران و اہلکاران سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے اپنے آفس مسلم ٹاؤن میں مختلف تھانہ جات کے افسران و اہلکاران سے ملاقات کی ملاقات میں افسران و اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی اور نجی زندگی کے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق محکمہ پولیس میں اہلکاروں کا اہم کردار ہے ان کے بغیر محکمہ نامکمل ہے، ایس پی بلال احمد نے پولیس اہلکاروں کی ویلفئیر کیلئے موجود پولیس لائن ہسپتال ڈے کئیر سنٹر سے مستفید ہونے کی تلقین کی،پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ و علاج کرتے ہیں،پولیس اہلکاروں سے ملاقات کا مقصد پولیس فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے، دوران ڈیوٹی عوام کی خدمت کریں بہادر اور محنتی اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں،پولیس ملازمین کے مسائل کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،