حکومتی دعو ئوں کے برعکس لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا فیز ون مکمل نہ ہو سکا
لاہور ( کرائم رپورٹر)وزیر اعلٰی کا فلیگ شپ منصوبہ بری طرح التوا کا شکار ہے،سینکڑوں گلیاں نہ مکمل ہونے پرشہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، مون سون کی بارشوں نے لاہور شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ، حکومتی دعو ئوں کے برعکس لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا فیز ون مکمل نہ ہو سکا۔ 30 جون تک کی ڈیڈ لائن کے باوجود کام 70 فیصد مکمل ہو سکا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے جاری منصوبوں میں صرف 70 فیصد مکمل ،ایم سی ایل کی انڈیپنڈنٹ 3705 میں سے تقریباً 2100 گلیوں میں کام مکمل کیا گیا۔ واسا صرف 90 فیصد منصوبوں میں سیوریج کا کام مکمل ہو سکا،واسا سیوریج ورک مکمل ہونے پر 1500 گلیاں ایم سی ایل کے سپرد کی جائیں گی۔ ایم سی ایل پی سی سی / ٹف ٹائل کا کام مکمل کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔ ڈی سی لاہور سید موسی ٰرضا کا کہنا ہے کہ واسا کی سکیموں کے لئے 30 جولائی تک کی نئی ڈیڈ لائن مقرر ،جبکہ ایم سی ایل کی تمام سکیموں کو اگست میں مکمل کیا جائے گا ۔