لاپتہ افراد کمیشن کام کرتا ہے نہ کرنے دیتا ہے‘ صرف دھوکا دے رہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ

کیا فائدہ اس کمیشن کا جو کام ہی نہ کرے، اس کو  بند کر دیں، اگر کمیشن کام کرتا تو درخواست گزار  ہائیکورٹ کیوں آتے؟ جسٹس محسن اختر
آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری مدثر خان کے بازیابی کیس میں ڈی جی ایم آئی کو بند لفافہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم،  سماعت 27 دسمبر تک  ملتوی
   اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے لاپتہ افراد کمیشن کام کرتا ہے اور نہ کرنے دیتا ہے بلکہ وہ صرف دھوکا دے رہا ہے۔آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری مدثر خان کی بازیابی کے کیس میں عدالت نے ڈی جی ایم آئی کو بند لفافہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئیکیا فائدہ ہے اس کمیشن کا جو کام ہی نہ کرے، اس کمیشن کو تو بند کر دیں، اگر وہ کمیشن کام کرتا تو یہ درخواست گزار یہاں ہائیکورٹ کیوں آتے؟عدالت نے سماعت27دسمبر تک ملتوی کردی