امریکا سے مذاکرات نہیں ہو سکتے جب تک وہ دھوکا دینا نہیں چھوڑ دیتا: تہران

تہران (آئی این پی )ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات تب تک نہیں ہو سکتے جب تک وہ دھوکا دینا نہیں چھوڑ دیتا۔اسماعیل بقائی نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس کی جانب سے صاف نیت نظر آئے گی تو سفارتکاری کے راستے پر چلا جاسکتا ہے اور ایٹمی معاملات پر مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں۔