لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو ان سے کل ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ نظر بندی کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب کرلیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی اور ملاقات کی اجازت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے نظر بندی سے متعلق درخواست پر جواب طلب کیا اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو 4 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔