لاہور کے ٹاؤن شپ تھانے میں پولیس حراست میں 2 خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے، جس میں ان خواتین کی موت کی وجہ نشہ آور مواد کے استعمال کو قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، خواتین نے 9 مختلف اقسام کے نشہ آور اجزاء استعمال کیے تھے، جن میں مارفین کی دو مختلف اقسام، ڈیزی پام اور ڈیکسا سمیت دیگر نشہ آور اشیاء شامل تھیں۔پولیس کے ذرائع کے مطابق، ان نشہ آور مواد کے استعمال سے ان خواتین کے لیور شدید متاثر ہوئے تھے، جس کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔ دونوں خواتین کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہ معاملہ تفتیش کے مراحل میں ہے اور فرانزک رپورٹ کے نتائج سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔