پاک کینیڈا تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے: چو دھری شافع حسین

 ٹورنٹو (خصوصی رپورٹ)پنجاب کے صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے، یہاں کے وزرا اور حکام کے ساتھ حوصلہ افزا مذاکرات ہوئے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں معاہدے ہوئے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کینیڈا گیٹ وے ایکسپو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کینیڈین حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں اور کینیڈین وفود جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل، سویا بین، چمڑا اور مختلف پاکستانی مصنوعات کی برآمد کے حوالے سے اجلاس ہوئے ہیں، ہم کینیڈا نمک بھی برآمد کریں گے