زیادتی مقدمہ، درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی مقدمہ میں گرفتار ملزم ازمان رحمت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس جواد ظفر نے ملزم کی درخواست پر سماعت کی۔نجیب فیصل نے دلائل دیتے مو?قف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف 29 جون کو تھانہ باغبانپورہ میں زیادتی کامقدمہ درج کیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج نے 11 اگست کو حقائق کو نظر انداز کرکے ملزم کی ضمانت مسترد کی۔ مبینہ واقعہ کے تقریباً پانچ سال بعد مقدمہ درج کیا گیاجبکہ مدعیہ ملزم کیخلاف میڈیکل یا کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ ملزم بے گناہ ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ حتمی فیصلے تک ملزم کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔