خواہش ہے مولانا ہمارے اتحاد کا حصہ بنیں:بیرسٹر گوہر

 اْمید ہے ہمارا کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا:چیئرمین پی ٹی آئی کی بات چیت
اسلام آباد( بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ فی الحال اپوزیشن کا اتحادصرف قومی اسمبلی کیفلور اور قانون سازی کی حد تک ہے۔متحدہ اپوزیشن اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پہلے بھی خواہش تھی اور اب بھی ہے کہ مولانا ہمارے اتحاد کا حصہ بنیں، سیاسی جماعتوں کو ملک، پارلیمان، الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی کے لوگ آئے تھے، سیاسی جماعتوں میں باہمی رابطہ اور گفتگو کا سلسلہ قائم رہنا چاہیے۔عمران کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر جنہوں نے توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن تحاریک، سیاسی امور کا اختیار اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر کو دے رکھا ہے، سیاسی کارکنوں کو ہدایت ہے کسی کیخلاف نعرے بازی نہ کریں ،گفتگو میں شائستگی برقرار رکھیں۔ اْمید ہے ہمارا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا، سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو بیان دیا وہ درست ہے، سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعا سے ہٹا جا رہا ہے۔ خدارا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنجیدہ لیا جائے، ہم بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے مقبول ہیں۔بانی کوفوری ہسپتال منتقل کیاجائے۔