لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقہ میں شہری حنیف کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کا بھانجا مرکزی ملزم نکلا ،پولیس نے اسیساتھی سمیت گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے قتل کانوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی۔ گزشتہ روز انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مانگا منڈی مرتضٰی اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں مقتول کا بھانجا اور اسکا سا لہ شامل ہے جو خاندانی رنجش پر حنیف کو پھندا ڈال کر قتل کرکے فرار ہو گئے تھے۔