ریڈ لائن منصوبہ، شہری کی ہلاکت پر 17 کروڑ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی ) ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر کے دوران مبینہ طور پر حفاظتی انتظامات نا ہونے کے باعث حادثے میں شہری کی ہلاکت سے متعلق ہرجانے کے دعوے پر سینیئر سول جج ملیر نے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔سینیئر سول جج ملیر نے جاں بحق شہری کے بیٹے کے 17 کروڑ سے زائد ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو 21 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے