طیارے کو چھوٹا کھلونا کہنا نورا فتحی کو مہنگا پڑگیا، تین کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

 بکنگز میں 15سے 20فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ منسوخیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا:کمپنی
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی مراکشی نژاد کینیڈین اداکارہ نورا فتحی کے کھلونا جہاز کمنٹس پر ایک ایوی ایشن کمپنی نے ان پر 3کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔کی عدالت میں دائر اس ہرجانے اور ہتکِ عزت کے دعوے میں کمپنی نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کی جانب سے چارٹرڈ طیارے کو لیگو ایئر پلین قرار دینے جیسے توہین آمیز اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں سے کمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔عدالت نے اس معاملے کی سماعت 25 ستمبر کو مقرر کی ہے۔ درخواست گزار کمپنی کے مطابق نورا فتحی نے گزشتہ سال دسمبر میں ممبئی سے جے پور جانے والی پرواز کے دوران طیارے کے اندر ویڈیوز بنائیں۔ اداکارہ نے طیارے کو چھوٹا کھلونا اور لیگو ایئرپلین قرار دیتے ہوئے یہ ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کیں۔کمپنی کے مطابق نورا کے 4.6 کروڑ سے زائد سوشل میڈیا فالوورز ہیں، جس کی وجہ سے ان کے بیانات نے کمپنی کی ساکھ اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثر ڈالا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی بکنگز میں 15 سے 20 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ منسوخیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔