بیرسٹر گوہر علی خان کی اپیل کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں اضافی درخواست دائر

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  بیرسٹر گوہر علی خان  نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپنی اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں اضافی درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، جس کے تحت  سینیٹر شبلی فراز  کی خالی نشست پر  30 اکتوبر  کو اور   عمر ایوب  کی قومی اسمبلی نشست پر  23 نومبر کو پولنگ ہوگی۔