روس کے کریل جزائر میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

روس کے کریل جزائر میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

روس کے انتہائی دور دراز مشرقی جزائر کریل میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کو صبح 6 بجکر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز کریل جزائر کے مشرقی حصے میں سطح زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس سے جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔