ساہیوال : ہسپتال کی کینٹین کا نوجوان ملازم قتل

رات 2ملزم آئے،ایک نیفائرنگ کردی ،محمدعمرہسپتال لیجاتیدم توڑگیا
ساہیوال ( خصوصی رپورٹ) الخدمت ہسپتال کی کینٹین کے ملازم 24سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیاگیا ?مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فا ئونڈیشن ہسپتال واقع فریدیہ روڈ پر الخدمت فا ئونڈیشن کے اکا ئونٹ آفس میں ملازم محمد اویس کا24سالہ بھائی محمد عمر کنٹین پر موجود تھا کہ رات2بجے کے قریب 2نامعلوم ملزمان آئے اور ایک ملزم نے نامعلوم وجوہات پر پسٹل سے فائرنگ کرکے محمد عمر کو شدید زخمی کردیا جو ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے محمد اویس کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔