کمپنی کو تحفظ دینے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو خط نہیں لکھا گیا :ذرائع
لاہور(خصوصی رپورٹ)سروسز ہسپتال لاہور میں کینٹین کا ٹھیکہ 16کروڑ 39لاکھ 3604 روپیتک جانے کے بعد معاہدے کی رقم جمع نہ کرانے پر جہانزیب اینڈ برادرز کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔سروسز ہسپتال انتظامیہ کی کمپنی کو صرف ایک ہسپتال میں بلیک لسٹ کرنے کی کوشش جاری ہے جبکہ اس سے قبل لاہور چلڈرن ہسپتال نے ڈینز کمپنی کو مقررہ رقم جمع نہ کرانے پر پنجاب بھر میں بلیک لسٹ کردیا تھا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی نیلامی پالیسی 2025کی شق بی کے مطابق پنجاب بھر بلیک لسٹ ہونا ضروری ہے، مراسلہ کے مطابق ٹھیکہ میں اگر درخواست دہندہ قصوروار پایا گیا تو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام اداروں میں نیلامی کے عمل میں حصہ لینے سے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔دوسری جانب ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری کے م ئوقف ہے کہ ہم نے اپنے ہسپتال میں کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے ،وہ اس خود پنجاب بھر میں بلیک لسٹ ہوگئی ہے۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کو تحفظ دینے کے لیے ابھی تک محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو خط نہیں لکھا گیا ہے۔