لاہور(خصوصی رپورٹ)کسی بھی بورڈ کے ملازم کو کسی بھی بورڈ میں شفٹ کیا جاسکے گا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بورڈ ملازمین کی ٹرانسفر کے حوالے سیرولز منظور کرا لیے۔پنجاب میں قائم 9 تعلیمی بورڈز کے سینکڑوں ملازمین کی ٹرانسفر کی جاسکے گی۔اس سیقبل ایک بورڈ کا ملازم دوسرے بورڈ میں ٹرانسفر نہیں ہوتا تھا۔بورڈز کی یونینز نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یونین عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس قانون کا غلط استعمال کیا جائے گا۔ سزا کے طور پر ملازمین ان کے ہوم ٹاو?ن سے دور دراز بورڈ میں بھجوائے جانے کا خدشہ ہے۔