2بڑے تایخی بازاروں کی تعمیر وبحالی کیلئے فنڈز منظور

لاہور (خصوصی رپورٹ)ضلعی انتظامیہ لاہور کے دو بڑے تاریخی بازاروں کو اپ گریڈ کرانے کی سمری منظور ،شہر کے دو بڑے تاریخی بازاروں کی تعمیر و بحالی کے فنڈز منظور کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شاہ عالم اور اچھرہ بازار کی ا پ گریڈیشن شروع کرنے کا ہوم ورک مکمل کر لیا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھیجی جانے والی فنڈز کی سمری منظور کر لی گئی،80 کروڑ کی لاگت سے اچھرہ بازار کے فنڈز منظور ،شاہ عالم بازار پر 90 کروڑ کی لاگت سے تعمیرو بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ابتدائی مرحلہ میں دونوں بازاروں کے داخلی گیٹ بنائے جائیں گے۔ کھمبوں اور لٹکتی تاروں کو ختم کیا جائے گا ، انڈرگراو?نڈ وائرنگ سے بجلی کا نظام فعال کیا جائے گا۔