قطر کا ایران کی تعمیر نو کیلئے 300 ارب ڈالر کے فنڈز سے لاتعلقی کا اظہار

دوحہ(آئی این پی ) قطر نے ایران کی تعمیر نو کیلئے 300 ارب ڈالر کے فنڈز سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔عرب میڈیاکے مطابق ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران کی تعمیر نو کے 300 ارب ڈالر منصوبے میں کوئی رقم مختص نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قطر نے خطے میں سلامتی کیلئے مزید مذاکرات اور ڈائیلاگ پر زور دیا، جنگ کے بعد خطے میں سکیورٹی صورتحال بدل چکی ہے۔