لاہور (خصوصی رپورٹ)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرکاری دوروں کے دوران گلدستے پیش کرنے کی روایت ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری دوروں پر اکثر چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈی ای اوز) اور سکول انتظامیہ گلدستے پیش کرتے ہیں، تاہم اب اس عمل کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ کسی بھی سرکاری دورے پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو گلدستہ پیش نہ کیا جائے۔ اس مد میں خرچ ہونے والی رقم کو طلبہ کی فلاح و بہبود اور سکولوں کی بہتری پر استعمال کیا جائے۔