نجی سکولوں کو فیس میں سالانہ 5فیصد سے زائد اضافہ نہ کرنیکی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نجی سکولوں کو پابند کیا ہے کہ ٹیوشن فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نجی سکولوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردیں ،پاس شدہ فیس سٹرکچر کے علاوہ دوسرے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔فیس میں تاریخ کی وجہ سے کسی طالب علم کو سکول سے نہیں نکالا جاسکتا۔کسی طالب علم سے ایڈوانس فیس اور ایک ماہ سے زیادہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی جاسکتی۔ہدایات کی خلاف ورزی پر سکول انتظامیہ کے خلاف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔