سی سی ڈی چوہنگ کا خالق آباد میں چھاپہ،اشتہاری ملزم عمران عرف بوڑا مارا گیا ، ساتھی فرار
نشترکالونی میں فائرنگ کا تبادلہ،نوید اور سلمان ہلاک ،دونوں سو سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس کوانتہائی مطلوب 3ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو مارے گئے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ذرائع سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ نے اشتہاری ملزمان کی اطلاع پر خالق آباد میں چھاپہ مارا تھا جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اشتہاری ملزم عمران عرف بوڑا مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے عمران عرف بوڑا پولیس کو سو سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا ہلاک ملزم بھیس بدل بدل کر وارداتیں کرتا تھا اورروڈ رابری شاپ رابری دوران ڈکیتی قتل کا ریکارڈ یافتہ تھا پولیس کے پاس ملزم کی وارداتوں کی درجنوں سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں دوسرا مقابلہ نشترکالونی کے علاقے میں ہوا جہاں سی سی ڈی ماڈل ٹاون نے خطرناک ڈاکووں کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکووں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے ہلاک ڈاکووں کی شناخت نوید اور سلمان کے نام سے ہوئی سو سے زائد ہاوس رابری سمیت ڈکیتی کی وراداتوں میں مطلوب تھے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی