کرسی چومنے،سلیوٹ کرنے پر سابق جج سے وضاحت طلب

سابق سیشن جج ساہیوال ابراہیم اصغر ریٹائرمنٹ کے روز ویڈیو بھی بنواتے رہے
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سخت نوٹس 
لاہور (خصوصی رپورٹ)سیشن جج کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے روز کمرہ عدالت میں غیر مناسب رویہ رکھنے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سخت نوٹس لے لیا۔سابق سیشن جج ساہیوال ابراہیم اصغر ریٹائرمنٹ کے روز الوداع کہتے ہوئے اپنی کرسی کو چومتے رہے اور سلیوٹ کرتے رہے اور ویڈیو بنواتے رہے جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سخت نوٹس لے کر سابق سیشن جج ابراہیم اصغر سے وضاحت طلب کرلی۔