لاہور(کرائم رپورٹر)ضلع کچہری لاہور میں جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق کیس میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔ ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی،عدالت جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرے