لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے دوران مالیبو میں فائر فائٹر کا لباس پہن کر گھروں میں چوری کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس شخص کو حکام نے فائر فائٹر کی صورت میں گھروں میں لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا تھا۔ کاؤنٹی آف لاس اینجلس شیرف ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر رابرٹ لونا نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ مالیبو میں موجود تھے، تو انہیں ایک شخص فائر فائٹر کی طرح بیٹھا ہوا ملا، تاہم بعد میں اس شخص کی شناخت ہوئی کہ اسے پولیس کے اہلکاروں نے چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا۔اس شخص کو لاس اینجلس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور اس کی گرفتاری کے بعد مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
رابرٹ لونا نے یہ بھی بتایا کہ جنگلات میں لگی آگ کے دوران لوٹ مار کے الزامات میں 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والا ایک شخص اور چوری کے الزام میں تین افراد شامل ہیں۔یہ گرفتاریاں اس بات کا غماز ہیں کہ قدرتی آفات کے دوران بدامنی اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافے کے ساتھ حکام کی جانب سے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔