پی آئی اے اب منافع میں ہے تو اس کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے
نجکاری کو پہلے ہی پی آئی اے کی یونینز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے
لاہور (آئی این پی )قومی ایئر لائن( پی آئی اے )کی نجکاری کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا ۔ درخواست گزار نے ایئرلائن کی نجکاری فوری روکنے کی استدعا کردی۔ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے اب منافع میں ہے تو اس کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ فوری طور پر حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کو پہلے ہی پی آئی اے کی یونینز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،