قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل

کراچی(آئی این پی ) قومی ایئرلائن کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، پی آئی اے کے نئے مالکان 25 مئی کو ادارے کا مکمل کنٹرول سنبھالیں گے، نجکاری کی تمام اہم شرائط مکمل کی جاچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کے روٹس بحال ہونے کے بعد پی آئی اے کی مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد فلیٹ اور بین الاقوامی روٹس بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، نئی انتظامیہ پی آئی اے کے آپریشنز اور نیٹ ورک میں توسیع کرے گی۔