امریکا پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے کی حمایت کرتا ہے جنرل سکاٹ

کراچی (آن لائن)کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔سینٹرل فار ایکسیلینس اِن جرنلزم کے قیام کے 10 سال پورے ہونے پر آئی بی اے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ای جے مستقبل کے صحافیوں کو تربیت دے رہی ہے۔تقریب کے پہلے سیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور پاکستانی نیوز روم پر گفتگو ہوئی، جب کہ دوسرے سیشن میں سینسرشپ اور صحافیوں کو لاحق خطرات پر بات ہوئی۔