پاکستان آئیل فیلڈ : کروڑوں کا کروڈ آئل چوری ہونیکا انکشاف

 دھمیال رنیال گاوں میں زیر زمین پائپ لائن میں چوری کا کنکشن پکڑا گیا
 آئل کی مالیت 25 کروڑ 48 لاکھ 81 ہزار 480 ہے،چیف ایگزیکٹیوشاہد احمد
 راولپنڈی(آن لائن)پاکستان آئیل فیلڈ کی زیر زمین پائپ لائن سے کروڑوں روپے مالیت کا کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف ہواہے اورتھانہ دھمیال کے علاقہ رنیال گاوں میں زیر زمین پائپ لائن میں چوری کا کنکشن پکڑا گیا۔چوری ہونے والے آئل کی مالیت 25 کروڑ 48 لاکھ 81 ہزار 480 روپے ہے،چیف ایگزیکٹیو ایڈمن پاکستان آئیل فیلڈ شاہد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں شرافت علی، محمد بلال، محمد واجد اور راو محمد ایوب کو نامزد کیا گیا۔ایف آئی آرکے مطابق ملزمان نے ڈمپر کے اندر خفیہ ٹینک بنا کر بجری میں چھپایا گیا تھا، ملزمان آئل کی مین سپلائی لائن میں ٹمپرنگ کر کے آئل چوری کررہے تھے آلات بھی برآمدکر لئے گئے