لندن(آئی این پی )تیل کے محفوظ ذخائر جاری کرنے کے اعلان سے بھی قیمتیں نیچے نہ آسکیں۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برطانوی خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافیکے بعد 101.3 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 9.02 ڈالر اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے ) کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی تیل کی منڈی میں بڑی سپلائی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔