واشنگٹن(آئی این پی )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعے کو بھی رد و بدل کا سلسلہ جاری رہا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ انہوں نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے 10 دن کے لئے مو خر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس بیان کے بعد خامل تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 84 سینٹ یعنی 0.8 فیصد کمی کے بعد 107.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.02 ڈالر یعنی 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 93.46 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ہفتہ وار بنیاد پر دونوں بینچ مارکس تقریبا 4.6 فیصد نیچے ٹریڈ کر رہے ہیں، حالانکہ جمعرات کے روز جنگ میں مزید شدت کے خدشات کے باعث برینٹ میں 5.7 فیصد اور امریکی خام تیل میں 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا