مجبوراً درخت کاٹنا بھی پڑے تو ایک درخت کے کاٹنے پر 2نئے درخت لگانے چاہیے
بونیر ، صوابی،سوات، شانگلہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ‘ بابا کے مزارپر حاضری دی
بونیر+صوابی( آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے خیبر پشتونخوا کے مختلف علاقوں میں بونیر ، صوابی،سوات، شانگلہ میں حالیہ طوفانی بارشوں، سیلابوں ،کلوڈ برسٹ قدرتی آفت سے متاثرہ مقامات کا دورہ اور ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا ۔ محمود خان اچکزئی نے بونیر کے گوردوارہ (درمسال)جاکر سکھ برادری سے ہمدردی کا اظہار کیا او سکھوں کی تاریخی ثقافتی ورثے او تاریخی آثار معائنہ بھی کیا۔ سکھ برادری کے تمام بزرگوں اور رہنماؤں نے محمودخان اچکزئی کا شکریہ ادا کیا۔ محمودخان اچکزئی نے بونیر کے کلی پیر بابا ، کلی بٹی، کلی بیشون، کلی گوکند ،کلی قادر نگر، کلی گڈون امازئی، کلی داروڑی، کا بھی دورہ کیا ۔ وہاں پر پیر بابا کے مزارپر جاکر دعا بھی کی اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شیر شاہ سوری نے درخت کاٹنے اور انسانی قتل کو برابر جرم قرار دیا تھا ، انسانوں نے قدرتی نظام کو نقصانات پہنچائے جس کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں ظہور پذیرہوئی اور کلائمٹ چینج بارشوں ، طوفانوں اور سونامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جن ممالک نے اپنے کارخانوں اور مختلف گیس کے ذریعے قدرتی نظام کو نقصان پہنچایا وہ ان طوفانی نقصانات کے ازالے میں انسانوں کی امداد کرکے اپنی ذمہ داری نبھائے۔ ہمیں اپنے درختوں کو نہیں کاٹنا چاہیے اگر مجبوراً کاٹنا بھی پڑے تو ایک درخت کے کاٹنے پر 2نئے درخت لگانے چاہیے۔ ہمارے قومی اور صوبائی حکومتیں درخت کاٹنے پر پابندی لگائیں ۔ ہر ذیست کے لیے موت ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ہر نفس ہر سان لینے والے کو موت کا ذائقہ چکنا ہے ان جیسی آفات کبھی کبھار آتی ہیں