دھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کو قومی سلامتی قوانین کے تحت وی آئی پی قرار دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے گذشتہ روز جاری نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔