لاہور (کرائم رپورٹر) 24اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447ہجری کا آغاز 25اگست بروز پیر متوقع ہے۔ کراچی میں چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔ چاند کی پیدائش 23اگست صبح 11بج کر 6منٹ پر ہوگی۔ 24اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔ 24اگست کو چاند کی عمر 32گھنٹے 17منٹ ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد چاند 44منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔