پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور آئینی برابری کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں پر مشتمل کمیٹی کا قیام ایک مثبت قدم ہے اور پیپلز پارٹی اس معاملے میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ کسی بھی فریق کی خواہش پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، اور اس فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت کرے گی۔