جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار اداکار الو ارجن نے پشپا 2: دی رول کے پریمیئر کے دوران حیدر آباد میں پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے اپنا پہلا بیان دیا ہے۔
اس حادثے میں ایک خاتون کی ہلاکت اور ایک بچے کے شدید زخمی ہونے کے بعد اداکار کو گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم تلنگانہ ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی۔الو ارجن نے رہائی کے بعد اس افسوسناک واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس واقعے پر ان کے دل میں غم ہے، اور وہ متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک قانون پسند شہری ہیں اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں ہے کہ 4 دسمبر کو حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر میں پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا تھا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے بعد میں مقدمہ واپس لینے کی رضا مندی ظاہر کی تھی۔