میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس کی تقسیم اگلے ماہ سے شروع

 لاہور (آئی این پی ) حکومتِ پنجاب نے طلبا کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد صوبے بھر میں ڈیجیٹل لرننگ ٹولز تک رسائی کو مزید وسعت دینا ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس کی تقسیم اگلے ماہ سے شروع ہوگی، جس کا باضابطہ شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے یہ تقسیم تقریبا ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں افتتاحی تقریب کے دوران شروع کی جائے گی۔