لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور میڈیا ٹاک پر ٹی وی چینلز پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔
کیس کو بغیر کارروائی کے ری شیڈول کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شمش محمود مرزا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنی تھی، لیکن ایک فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کو ملتوی کر دیا گیا۔ تین رکنی بنچ میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ بھی شامل ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مارچ 2023 کو درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں چیئرمین پیمرا اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا تھا۔