غزہ میں بے گھر خاندانوں کو صحت کے بحران کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

جنگ کے وجہ سے غذائی قلت کا شکار بچے اور خاندان صحت کی دیکھ بھال تک محدود  ہیں
    اقوام متحدہ(یواین پی)اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی نے خبردار کیا ہے  غزہ میں بے گھر خاندانوں کو صحت عامہ کے بڑھتے ہوئے بحران کا سامنا ہے۔ فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (یواین آر ڈبلیوای)سینئر ایمرجنسی آفیسر لوئیس واٹریج نے یو این نیوز سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر کچرا، سیوریج اور بیماریاں بے گھر فلسطینیوں پر حاوی ہورہی ہیں اور بے گھر خاندانوں کو صحت عامہ کے بڑھتے ہوئے بحران کا سامنا ہے کیونکہ امداد بدستور بند ہے اور طبی سامان کم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ المواسی کے عارضی ساحلی کیمپوں میں، خاندانوں کے پاس غیر محفوظ حالات میں رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔