دنیا میں پانی کا بحران عالمی دیوالیہ پن کی حالت میں داخل ہوچکا، اقوام متحدہ

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پانی کا بحران عالمی دیوالیہ پن کی حالت میں داخل ہوچکا ہے۔عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے محققین کی جانب سے جاری نئی فلیگ شپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدان، پالیسی ساز اور میڈیا کئی دہائیوں سے پانی کے عالمی بحران بارے خبردار کرتے آئے ہیں جس کا مطلب پانی کی قلت کے حوالے سے عارضی جھٹکا لیا جاتا ہے جس کے بعد بحالی ہوتی ہے۔رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ اب بہت سے خطوں میں پانی کی مستقل قلت کی ایسی صورتحال سامنے آرہی ہے جس کے تحت پانی کے نظام اب حقیقت پسندانہ طور پر اپنی تاریخی بنیادوں پر واپس نہیں جا سکتے