غزہ(آئی این پی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع گاں سوسیا میں قابض یہودی آبادکاروں نے آبی ذرائع اور بجلی کی سپلائی کو نشانہ بنایا ہے، جس سے فصلوں کی پیداوار متاثر اور گاووں کے رہائشیوں کی زندگی مزید بد تر ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گائوں کے رہائشیوں کا خیال تھا کہ ان کی زندگی اس سے بدتر نہیں ہو سکتی، کیوں کہ یہودی آبادکار بار بار ان پر حملے کر رہے تھے، اور ان کے قیمتی زیتون کے باغات کو تباہ کر رہے تھے