راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا ء کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ وکلاء کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق وکلاء نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، وکلا ء کے ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تھا، موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی تھی۔ وکیل نے فون کر کے 10 سے 15وکلاء کو موقع پر بلایا، وکلا ء نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔