پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: احسن اقبال

سندھ طاس ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے بھارت کی بدنیتی سے ختم نہیں کیا جا سکتا
بھارتی حکومت  اندرونی ناکامیوں اور کشمیری عوام پر بڑھتے ہوئے مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے 
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے  بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے حالیہ الزامات اور معاندانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔احسن اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ اقدامات بھارت کی منظم مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا اور پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جھوٹے، مکارانہ اور گمراہ کن آپریشنز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک خطرناک تاریخ ہے۔ اس غیر ذمہ دارانہ روش کا مقصد نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالنا ہے بلکہ بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں اور کشمیری عوام پر بڑھتے ہوئے مظالم سے توجہ ہٹانا بھی ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، جن میں ہزاروں جانوں کا نذرانہ اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان شامل ہے۔ اس کے باوجود پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک پرامن، ذمہ دار اور ترقی پسند ریاست کے طور پر پیش کیا ہے