جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بلاول بھٹو

ہر پاکستانی، خصوصاً اپنی نوجوان نسل سے  اپیل کرتا ہوں  تقسیم سے بالاتر ہوکر نفرت اور عدم برداشت کو مسترد کردیں ‘ پاکستان کی تعمیر کے لئے  مل کر کام کریں
 آئیں عہد کریں  ہم اپنی جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور اپنے عوام کو بااختیار بنائیں گے‘14اگست  اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے:پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے  جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے، قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو بہت سے لوگوں کو ناممکن لگتا تھا، 14 اگست 1947ء￿  سے قبل بہت لوگوں کو ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کا قیام ناممکن لگتا تھا، بانی پاکستان کا خواب تھا کہ ہر شہری کو مذہب، ذات، جنس یا عقیدے سے بالاتر ہو کر عزت، مساوات اور انصاف سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔ یومِ آزادی کے موقع پر  ہر پاکستانی، خصوصاً اپنی نوجوان نسل سے ایک اپیل کرتا ہوں کہ آپ تقسیم سے بالاتر ہوکر نفرت اور عدم برداشت کو مسترد کریں، آپ ایک پْرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں، آئیں عہد کریں کہ ہم اپنی جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور اپنے عوام کو بااختیار بنائیں گے۔