بھارت کی آبی جارحیت: دریائے چناب کا پانی بند کردیا

 سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہائو 3ہزار 100کیوسک رہ گیا،رپورٹ
 لاہور (آئی این پی )بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی بند ہونے سے سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہائو 3ہزار 100کیوسک رہ گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج سے پانی کا اخراج ایک لاکھ91ہزار 133کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے، معمول کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج میں پانی کا بہائو 25ہزار کیوسک سے 30ہزار کیوسک رہتا ہے۔ دریائے چناب کا پانی بند کیے جانے کے بعد سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ بیراج میں پانی کا بہائو نچلی سطح پر آگیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہیڈمرالہ بیراج میں اس وقت پانی کا بہائو 2لاکھ 8ہزار 533کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔