سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا؟ کاجل اگروال نے انکشاف کر دیا

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا؟ کاجل اگروال نے انکشاف کر دیا

بالی ووڈ اور ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے اور فلمی سیٹس پر وقت کی پابندی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

شبھنکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کاجل اگروال نے کہا کہ بالی ووڈ کو وقت کی پابندی ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری سے سیکھنی چاہیے، کیونکہ وہاں شوٹنگ کا تمام نظام طے شدہ شیڈول کے مطابق چلتا ہے اور فنکار وقت کی پابندی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ مقررہ وقت پر شوٹنگ کے لیے پہنچنے کی عادی ہیں، لیکن سلمان خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں سب سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔کاجل اگروال نے کہا، "مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے، وہ دوپہر یا شام کے وقت سیٹ پر آتے تھے۔ اس دوران میں سیٹ پر موجود جم میں ورزش کر لیتی تھی، کیونکہ مجھے ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کے نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کی عادت ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ مختلف فلمی صنعتوں کے کام کرنے کے انداز میں واضح فرق موجود ہے، تاہم وہ ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔واضح رہے کہ کاجل اگروال نے سلمان خان کے ساتھ فلم 'سکندر' میں کام کیا، جس کی ہدایت کاری اے آر مروگادوس نے کی تھی۔ یہ فلم 30 مارچ 2025 کو ریلیز ہوئی تھی اور اس میں سلمان خان اور کاجل اگروال مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے۔