پنجاب پولیس ملازمیں کی صحت و علاج معالجہ، 24 لاکھ کے فنڈز جاری

 جان و مال کے تحفظ میں مصروف پولیس ملاز میں و اہلخانہ کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے:آئی جی 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی صحت و علاج معالجے کے لیے مزید 24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء  کی منظوری دی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔