لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 22 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان نے بتایاکانسٹیبل اکبر کو گردے کے علاج کیلئے 10 لاکھ ، مرحوم کانسٹیبل مختار کی بیوہ کو جگر کے علاج کیلئے 2 لاکھ ،کانسٹیبلز ارشاد، عمر فاروق ، ڈرائیور کانسٹیبل صابر،سب انسپکٹر واصف منیر ، اے ایس آئی آصف خان،سکیورٹی کانسٹیبل بختیار اور سینئر سکیورٹی کانسٹیبل آفتاب کو علاج کیلئے ایک ایک لاکھ جبکہ ٹریفک وارڈنز کاشف عمران، عقیل ، سب انسپکٹر ذوالفقار اور شہید کانسٹیبل عنصر اقبال کی اہلیہ کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 5 ہزار کی مالی امداد دی گئی۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے فنڈز کی منظوری میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد دی۔